سانحہ مچھ کے درندوں کو انجام تک پہنچائیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہاہے کہ سانحہ مچھ کے درندوں کو انجام تک پہنچائیں گے،حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نجی دورہ مختصر کرکے کوئٹہ پہنچ گئے،وزیراعلیٰ جام کمال کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو مچھ واقعہ اور بعد کی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ،وزیراعلیٰ جام کمال نے کہاکہ مچھ میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے،حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی،عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔