آپ کے جسم میں موجود وہ چربی جو دراصل آپ کو بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتی ہے، تازہ تحقیق میں سائنسدانوں کا حیران کن انکشاف

آپ کے جسم میں موجود وہ چربی جو دراصل آپ کو بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتی ہے، تازہ ...
آپ کے جسم میں موجود وہ چربی جو دراصل آپ کو بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتی ہے، تازہ تحقیق میں سائنسدانوں کا حیران کن انکشاف
سورس:   Pxhere

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی جسم میں اچھی اور بری دونوں طرح کی چربی ہوتی ہے اور اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں براﺅن چربی کے متعلق ایک حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق نیویارک کی راک فیلر یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ براﺅن چربی، جسے ’براﺅن ایڈیپوز ٹشو‘ (Brown Adipose Tissue)بھی کہا جاتا ہے، خوراک کو باڈی ہیٹ میں تبدیل کرتی ہے اور انسان کودل، دوران خون اور نظام انہضام کی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 52ہزار مریضوں کے پی ای ٹی سکین دیکھے اور ان میں براﺅن چربی کی موجودگی کا ان کو لاحق عارضوں کے ساتھ موازنہ کرکے نتائج مرتب کیے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر پاﺅل کوہن کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق کے نتائج میں معلوم ہوا کہ جن لوگوں میں براﺅن چربی بہت کم تھی اور سکین میں نظر نہیں آ رہی تھی ان میں سے 9.5فیصد لوگوں کو دوسری قسم کی ذیابیطس لاحق تھی۔ اس کے برعکس جن کے سکین میں براﺅن چربی نظر آ رہی تھی ان میں صرف 4.6فیصد لوگوں کو دوسری قسم کی شوگر تھی۔ اسی طرح پہلی قسم کے لوگوں میں سے 22.2فیصد کا کولیسٹرول ابنارمل تھا جبکہ دوسرے گروپ کے لوگوں میں یہ شرح 18.9فیصد تھی۔ اس کے علاوہ بھی کئی ایسے عارضے تھے جو ان لوگوں میں بہت کم پائے گئے جن کے سکینز میں براﺅن چربی نظر آ رہی تھی۔“

مزید :

تعلیم و صحت -