بیوی نے سوتے ہوئے شوہر کے چہرے پر کھولتا ہوا تیل ڈال دیا، وجہ جان کر تمام شوہر اپنی زبانوں کو تالہ لگا لیں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک خاتون نے اپنے سوتے ہوئے شوہر کے چہرے پر کھولتا ہوا تیل ڈال دیا جس کی وجہ ایسی تھی کہ سن کر تمام مرد رات کو لیٹ آنے اور بیوی کے ساتھ جھگڑا کرنے سے تائب ہو جائیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق 38سالہ ارون اہیرور نامی یہ شخص محنت مزدوری کرتا تھا اور رات کو دیر سے گھر آتا تھا۔ واقعے کی رات اس کا اپنی 35سالہ شیو کماری نامی اہلیہ کے ساتھ جھگڑا ہوا، جس کے ساتھ اس کی چار سال قبل شادی ہوئی تھی۔
اروند کے بھائی نے بتایا کہ شیو کماری اور اروند کا جھگڑا ہمارے والدین کی مداخلت پر جلد ہی ختم ہو گیا اور وہ دونوں سو گئے تاہم صبح 5بجے کے قریب اروند کی چیخیں سن کر تمام گھر والے ان کے کمرے کی طرف دوڑے اور دیکھا کہ اروند کا چہرہ بری طرح جھلس چکا تھا اور وہ درد سے تڑپ رہا تھا۔ ہم نے اسے ہمسایوں کی مدد سے ہسپتال منتقل کیا۔ رپورٹ کے مطابق شیو کماری واقعے کے بعد گھر میں ہی موجود رہی اور اس کا کہنا تھا کہ اسے اپنے کیے پر شدید پچھتاوا ہے۔ پولیس نے اروند کے بیان پر شیو کماری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اروند تاحال ہسپتال میں ہے جہاں اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔