پی ڈی ایم کا ایجنڈا صرف اورصرف ذاتی مفادات کا تحفظ ، کسی کو ترقی کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے، عثمان بزدار نے اپوزیشن کو دوٹوک فیصلہ سنا دیا 

پی ڈی ایم کا ایجنڈا صرف اورصرف ذاتی مفادات کا تحفظ ، کسی کو ترقی کے سفر میں ...
پی ڈی ایم کا ایجنڈا صرف اورصرف ذاتی مفادات کا تحفظ ، کسی کو ترقی کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے، عثمان بزدار نے اپوزیشن کو دوٹوک فیصلہ سنا دیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنےکہاہےکہ ملکی معیشت درست ٹریک پرآچکی ہے،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) سارازوراین آر اوکیلئےلگارہی ہےلیکن وزیراعظم عمران خان کےہوتےہوئےاُنہیں این آر اوکبھی نہیں ملےگا،اپوزیشن کی تحریک کاکوئی مقصد نہیں،پی ڈی ایم کاایجنڈاصرف اورصرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے،پاکستانی عوام عاقبت نا اندیش عناصرکےجھانسے میں نہیں آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کے باوجودکاروباری سرگرمیوں میں تیزی آرہی ہے،عوام ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں،افراتفری نہیں۔انہوں نے کہا کہ 22کروڑ عوام بے مقصد احتجاج سے لاتعلقی کرچکے ہیں اورپاکستانی عوام کسی کو ترقی کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب  نے کاہنہ میں اغواء کے بعد دو  بہنوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔انہوں نے متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ا یسے واقعہ میں ملوث ملزمان قرار واقعی سزا کے مستحق ہیں اور گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے-یاد رہے کہ   پولیس نے واقعہ میں ملوث 2 نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔