شمالی کوریا کے سربراہ نے اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا

کوریا (رضا شاہ) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت کا حالیہ پانچ سالہ معاشی ترقیاتی منصوبہ ناکام ہو چکا ہے ۔پیانگ یانگ میں آٹھویں ورکرز پارٹی کانگریس کا اہتمام کیا گیا جس سے کم جونگ ان نے خطاب کیا اور کہا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں معاشی پالیسی کے نتائج اہداف سے بہت کم ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ جلد نئی پالیسیاں تجویز کریں گے۔کم جونگ ان نے قدرتی آفات اور بین الاقوامی برادری کی طرف سے عائد پابندیوں کو بھی بڑا چیلنج قرار دیا۔