اٹلی میں بچوں کی لڑائی میں فائرنگ ،دو زخمی

روم(حماد ملک)اٹلی کے شہر الیڑاندریا میں بچوں کے دو گروہوں کے درمیان جھگڑا ہونے پر گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔ ایک زخمی کو اس کے ساتھیوں نے ہی ہسپتال پہنچایا جبکہ دوسرے کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا۔ دونوں لڑکوں کا تعلق خانہ بدوشوں کے کسی گروہ سے ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔