لاہور میں فیکٹری ایریا سے چار بہنیں اچانک لاپتا ہو گئیں 

لاہور میں فیکٹری ایریا سے چار بہنیں اچانک لاپتا ہو گئیں 
لاہور میں فیکٹری ایریا سے چار بہنیں اچانک لاپتا ہو گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیکٹری ایریا کے علاقے سے چار   بہنیں اچانک غائب ہوگئیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں چار سگی بہنیں ایک ساتھ  لاپتہ ہوگئیں، لاپتہ ہونے والی بچیوں میں 14 سالہ مناہل، 10 سالہ ماہ نور، 8 سالہ ماہین اور 2 سالہ مہراب شامل ہیں۔لاپتہ ہونے والی بچیوں کی ماں نے تھانے میں اپنی بچیوں کے اغوا کا مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان میں بتایا کہ لوگوں کے گھروں میں کام کرکے واپس پہنچی تو بچیاں گھر میں نہیں تھیں، ہرجگہ تلاش کیا تاہم بچیوں کا نہیں پتہ چلا۔

ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر محمد عابد خان کے حکم پر بچیوں کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہزادہ سلطان کا کہنا ہے کہ بچیوں کو تلاش کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ سردارعلی خان نے4 کم عمر بہنوں کے مبینہ اغواء کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے  سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔