لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا سے لاپتا ہونے والی 4 لڑکیوں کو پولیس نے چند گھٹنوں میں ڈھونڈ نکالا ، کہاں سے ملیں ؟ بڑی خبر

لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا سے لاپتا ہونے والی 4 لڑکیوں کو پولیس نے چند ...
لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا سے لاپتا ہونے والی 4 لڑکیوں کو پولیس نے چند گھٹنوں میں ڈھونڈ نکالا ، کہاں سے ملیں ؟ بڑی خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں چار بہنوں کے مبینہ اغواء کا ڈراپ سین ہو گیاہے ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چاروں بچیوں کو ڈھونڈ نکالا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ چاروں بچیوں کو بازیاب کروا لیا گیاہے ، پولیس کا کہناہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چاروں بچیاں اپنی مرضی سے محلے کے رکشہ ڈرائیور کے گھر گئیں تھیں جہاں سے انہیں بازیاب کروایا گیاہے ، رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیاہے اور مزید تفتیش بھی جاری ہے ۔

پولیس کا کہناہے کہ بچیوں کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے کارروائی کی جائے گی ، لڑکیوں کی والدہ نے مقدمہ درج کروایا تھا ۔