پی سی بی سالانہ ایورڈز، ٘مختلف کیٹگریز میں جیتنےوالے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے سالانہ ایوارڈ کی مختلف کیٹگریز میں ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
محمد وسیم جونیئر کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ائیر قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے سال 2021 میں مجموعی طور پر38 وکٹیں حاصل کیں۔محمد وسیم جونئیر کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ 2022 کا ورلڈکپ کھیلوں اور تمام فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرو۔
بابر اعظم کو ون ڈے فارمیٹ میں سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔اس کیٹگری میں شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان سمیت دیگر کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا تھا۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہر میچ میں کوشش ہوتی ہے کہ اچھے سے اچھا کرو۔ہمیشہ اپنے فینز کو خوش رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔
سال کے سب سے قیمتی کرکٹر اور ٹی 20 کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے نام رہا۔محمد رضوان نے سال 2021 میں سب سے زیادہ ٹی 20 رنز سکور کیے تھے جبکہ ون ڈے اور ٹیسٹ میچز میں بھی ان کی پرفارمنس شاندار رہی۔
سال کی بہترین کارکردگی شاہیں شاہ آفریدی کے نام رہی۔بھارت کے خلاف ٹی 20 ورلڈکپ کے دوران ان کی پرفارمنس کو سال کی بہترین پرفارمنس قرار دیا گیا۔اس کیٹگری مٰیں محمد رضوان سمیت دیگر کھلاڑیوں کا نامزد کیا گیا تھا۔ شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اس سپیل کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ،کے ایل راہوں کو کی جانے والی ڈیلوری میری بہترین ڈیلوری تھی۔
حسن علی کو سال کو بہترین ٹیسٹ کرکٹر قرار دیا گیا۔اس کیٹگری میں فواد عالم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا تھا۔حسن علی کا کہنا تھا کہ ایوارڈ ملنے پر اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میری بہترین سیریز تھی کیونکہ یہ میری کم بیک سیریز تھی اور میں نے اس میں دس وکٹیں بھی لیں۔
ویمن کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ آل راؤنڈر ندا ڈار کے نام رہا۔ندا ڈار کا کہنا تھا کہ ایوارڈ اپنے مرحوم والد کے نام کرتی ہوں جنہوں نے مجھے ہمیشہ سپورٹ کیا۔
ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ صاحبزادہ فرحان کے نام رہا۔