سعودی ٹیک بزنس وفد کا "پی آئی ٹی بی "کا دورہ‘ صوبائی وزیر ڈاکٹر ارسلان خالد سے ملاقات

سعودی ٹیک بزنس وفد کا "پی آئی ٹی بی "کا دورہ‘ صوبائی وزیر ڈاکٹر ارسلان خالد سے ...
سعودی ٹیک بزنس وفد کا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی ٹیک بزنس گروپ کے وفد کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی )  کے آفس کا دورہ کیا اور صوبائی وزیر  ڈاکٹر ارسلان خالد سے ملاقات کی ۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی ٹی بی اور ایجاد لیبز کے تعاون سے لاہور میں منعقد ہونیوالی پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی آئی ٹی نمائش اور کانفرنس فیوچر فیسٹ 2023میں شرکت کے حوالے سے سعودی ٹیک بزنس گروپ کے وفد نے گزشتہ روز پی آئی ٹی بی آفس ارفع ٹاور میں صوبائی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر ارسلان خالد سے ملاقات کی ، وفد میں سعودی منسٹری آف انویسٹمنٹ‘سعودی منسٹری آف کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی اورمختلف سعودی سٹارٹ اپس کے سینئر نمائندے اور ماہرین شامل تھے۔

صوبائی وزیر ڈاکٹر ارسلان خالد نے ڈیجیٹل اکانومی اور عالمی سطح پر آئی ٹی کے فروغ کیلئے قائم تنظیم ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے سعودی نمائندے عبدالکریم سے ملاقات کی اور پنجاب میں ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، بعدازاں ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی وقار نعیم قریشی نے سعودی وفد کو پی آئی ٹی بی کے مختلف منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔وفد نے ٹیک انکوبیشن سنٹر پلان نائن کا بھی دورہ کیا جہاں سٹارٹ اپس نے سعودی وفد کو اپنے پراجیکٹس کی تفصیلات بتائیں۔ سعودی وفد لاہور ایکسپو سنٹر میں چھ سے آٹھ جنوری تک جاری رہنے والی آئی ٹی کی ایکسپو اور کانفرنس میں بھی شرکت کرے گا جہاں 30سے زائد ممالک سے آئے ہوئے 5سو سپیکرز‘ سٹارٹ اپس‘ آئی ٹی کمپنیاں اور سرمایہ کارشرکت کر رہے ہیں۔ وفدپاکستانی کمپنیوں اور اہم سٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں بھی کرے گا تاکہ سرمایہ کاری‘ پارٹنرشپ اور ٹیلنٹ کے فروغ کی نئی راہیں تلاش کی جا سکیں

مزید :

قومی -