بھارت میں فضائی سفر کے دوران خاتون مسافر پر پیشاب کرنے کا ایک اور شرمناک واقعہ

بھارت میں فضائی سفر کے دوران خاتون مسافر پر پیشاب کرنے کا ایک اور شرمناک ...
بھارت میں فضائی سفر کے دوران خاتون مسافر پر پیشاب کرنے کا ایک اور شرمناک واقعہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں فضائی سفر کے دوران مرد مسافر کے ساتھی خاتون مسافر پر پیشاب کرنے کا ایک اور واقعہ منظرعام پر آ گیا۔ بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ پیرس سے نئی دہلی آنے والی ایئرانڈیا کی ایک پرواز میں پیش آیا۔ اس شراب کے نشے میں دھت مسافر نے ایک خاتون مسافر کے اوپر پیشاب کیا جو کمبل اوڑھے سو رہی تھی۔
خاتون کے اوپر کمبل ہونے کی وجہ سے وہ اس شیطان صفت شخص کی حرکت سے محفوظ رہی اور ساتھی مسافروں اور عملے نے اسے پکڑ کر اس کی سیٹ پر بٹھا دیا۔ جہاز کے پائلٹ نے پرواز کے لینڈ کرنے سے پہلے ہی اندراگاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نئی دہلی پر ایئرٹریفک کنٹرول کو واقعے کے متعلق بتا دیا تھا چنانچہ پرواز کے لینڈ کرتے ہی شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ بھارت میں نیویارک سے نئی دہلی آنے والی ایک ایئرانڈیا کی پرواز میں خاتون پر مسافر کے پیشاب کرنے کے واقعے نے ملک میں ہلچل مچا رکھی ہے۔ یہ واقعہ 26دسمبر کو پیش آیا تھا۔ اس مسافر کے پیشاب کرنے سے خاتون کے کپڑے، بیگ اور جوتے تک اس کی غلاظت سے بھر گئے تھے۔
جہاز کے عملے نے خاتون کے جوتے اور بیگ صاف کیا اور اسے کپڑوں کا ایک جوڑا دیا جو اس نے ٹوائلٹ میں جا کر تبدیل کیا۔ خاتون کے ساتھ یہ حرکت کرنے والا مسافر ممبئی کا رہائشی ایک کاروباری شخص تھا، جسے پولیس گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔