کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کی حلقہ این اے 248 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل الیکشن ٹربیونل نےخارج کردی۔
ریٹرننگ افسر نے این اے 248 سے فردوس شمیم نقوی کے کاغذات اعتراض لگا کر مسترد کر دیےتھے، جس کےخلاف فردوس شمیم نقوی نے اپیل دائر کی تھی،الیکشن ٹریبونل نے فردوس شمیم نقوی کی جانب سے اپیل واپس لینے پر خارج کی۔