خاتون جعلی ڈگری پر ٹیچر بن گئی، مدد دینے والے کلرک سمیت دونوں کو عدالت نے کیا عبرت ناک سزا سنائی؟

خاتون جعلی ڈگری پر ٹیچر بن گئی، مدد دینے والے کلرک سمیت دونوں کو عدالت نے کیا ...
خاتون جعلی ڈگری پر ٹیچر بن گئی، مدد دینے والے کلرک سمیت دونوں کو عدالت نے کیا عبرت ناک سزا سنائی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عدالت نے محکمہ تعلیم کے کلرک اور خاتون ٹیچر کو کرپشن کرنے پر سخت سزا سنا دی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق محکمہ تعلیم کے کلرک لیاقت نے جعلی ڈگری پر عفیفہ وڑائچ نامی ملزمہ کو خاتون ٹیچر کی اسامی پر درخواست دینے اور بعد ازاں تعیناتی میں مدد فراہم کی تھی، دونوں ملزمان پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا کر کرپشن کا مرتکب ہونے کا الزام عائد کیا گیا۔ 

سپیشل جج اینٹی کرپشن بہاولپور محمد عباس نے جرم ثابت ہونے پر دونوں مجرمان کو 12، 12 سال قید اور 4،4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 2،2 سال قید بھگتنا ہو گی۔

واضح رہے کہ جعلی خاتون استاد نے 5 سال سرکاری خزانے سے تنخواہ وصول کی۔