اپیلٹ ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت کیلئےلارجربینچ تشکیل 

اپیلٹ ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت کیلئےلارجربینچ تشکیل 
اپیلٹ ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت کیلئےلارجربینچ تشکیل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن اپیلٹ ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت کیلئےلارجربینچ تشکیل  دیدیا گیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا۔

تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے الیکشن اپیلٹ ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف رٹ درخواستوں کی سماعت کے لئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا،پانچ رکنی لارجر بینچ جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس جواد حسن بھی شامل ہیں۔ ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف درخواستیں صرف لاہور ہائیکورٹ میں پرنسپل سیٹ پر دائر کی جائیں گی۔

لارجر بینچ جنرل الیکشن 2024 کے لئے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں اور خواتین و غیر مسلم نشستوں پر امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور و مسترد ہونے کے حوالے سے الیکشن ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف رٹ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ رٹ درخواستوں پر 9 جنوری سے سماعت کا آغاز کرے گا۔