دوسرا ٹیسٹ، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دے دی

Jan 06, 2025 | 08:20 PM

کیپ ٹاون(ڈیلی پاکستان آن لائن)کیپ ٹاؤن میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقی بلے بازوں اور باؤلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ پاکستان کی ٹیم دباؤ میں نظر آئی۔

تفصیل کے مطابق پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 615 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔ ریان رکٹن نے شاندار ڈبل سنچری سکور کرتے ہوئے 259 رنز بنائے جبکہ کپتان ٹیمبا باووما نے 106 اور کائل ویریانے نے 100 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کے لیے محمد عباس اور آغا سلمان نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں، تاہم پاکستانی باؤلرز جنوبی افریقی بلے بازوں کو روکنے میں ناکام رہے۔

پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 194 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بابر اعظم نے سب سے زیادہ 58 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان 46 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ جنوبی افریقی باؤلرز میں کاگیسو ربادا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے فالو آن کھیلتے ہوئے دوسری اننگز میں 478 رنز بنائے۔ شان مسعود نے کپتانی اننگز کھیلتے ہوئے 145 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم نے 81 رنز سکور کیے۔ آغا سلمان نے 48 اور عامر جمال نے 34 رنز کی قابل ذکر اننگز کھیلی۔
جنوبی افریقہ کے باؤلرز میں ربادا اور مہاراج نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔

58 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے بغیر کسی نقصان کے ہدف پورا کر لیا۔ ڈیوڈ بیڈنگھم نے 44 اور ایڈن مارکرم نے 14 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر میچ اور سیریز میں فتح حاصل کی۔ 

مزیدخبریں