وزیر اعلیٰ  پنجاب سے سعودی شہزادہ منصور کی ملاقات, سرمایہ کاروں کومراعات دی جائیں گی: مریم نواز 

Jan 06, 2025 | 09:48 PM

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  سے سعودی عرب کے صوبہ حفر الباطن کے سابق گورنر شہزادہ منصورنے ملاقات کی،جس میں دو طرفہ تعلقات،باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا-ملاقات میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی گفتگو ہوئی-

 وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم اور مذہبی سیاحت کے شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کی دعوت دی-وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے ہمیشہ برادرانہ تعاون کو سراہا -

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب بڑا بھائی ہے، دونوں ممالک کے عوام کے دل یکساں دھڑکتے ہیں۔پنجاب حکومت نے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے سیکیورٹی اور میرٹ کو یقینی بنایا ہے۔سعودی سرمایہ کاروں کو سپیشل پیکج کے تحت مراعات دی جائیں گی -

 سعودی عرب کے صوبہ حفر الباطن کے سابق گورنرشہزادہ منصورنے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات خطے کے استحکام اور ترقی کے لیے نہایت اہم ہیں۔ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

مزیدخبریں