فوکوشیما حادثہ میں انسانی غلطی کا بھی کردار تھا‘جاپانی پارلیمانی پینل کی رپورٹ

فوکوشیما حادثہ میں انسانی غلطی کا بھی کردار تھا‘جاپانی پارلیمانی پینل کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کے پارلیمانی پینل نے کہا ہے کہ گذشتہ سال پیش آنے والے فوکوشیما حادثہ انسانی غلطی کا بھی کردار تھا اور اس کا تعلق صرف سونامی سے نہیں تھا۔ اس امرکا اعلان پینل نے جمعرات کو تباہی پراپنی حتمی رپورپ پیش کرتے ہوئے کیا۔ رائٹس فوکوشیما نیوکلیئر انڈیپینڈنٹ انوسٹیگیٹنگ کمیشن نے رپورٹ میں قرار دیا ہے کہ حکومتی ریگولیٹری اتھارٹیز اور ٹوکیو الیکٹرک پاور نے لوگوں کی زندگیوں اور معاشرے کے تحفظ اوربچاﺅ کےلئے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا ۔اور اس سے صاف واضح ہے کہ یہ حادثہ انسانی تباہی کا بنایا ہوا انسانی منصوبہ ہے۔ اس کمیشن کے جائزے کے مطابق 11مارچ کو فوکیوشیما ڈائے ایچی نیوکلیئر پاور پلانٹ خطرناک صورتحال سے دوچار تھا اور اس بات کی کوئی ضمانت نہیں تھی کہ یہ زلزلے یا سونامی کا مقابلہ کر پائے گا یا نہیں۔ اور کئی مواقع ہونے کے باوجود ریگولیٹری ایجنسی اور ٹیپکو انتظامیہ جان بوجھ کر فیصلوں کو موخر کرتے رہے اور انسانی جانوںکے تحفظ اور بچاﺅکےلئے کوئی اقدام نہ کیا۔

مزید :

عالمی منظر -