چودھری برادران نے پیپلزپارٹی کو بلیک میلروں سے نجات دلوائی، کامل آغا

چودھری برادران نے پیپلزپارٹی کو بلیک میلروں سے نجات دلوائی، کامل آغا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے کی پیشکش صدر آصف علی زرداری کی طرف سے تھی سابق وزیراعظم نے اس پر عمل نہیں ہونے دیا۔ چودھری برادران نے خاندانی وقار اور جمہوری اقدار کو ہمیشہ عہدوں پر فوقیت دی ۔ وہ گزشتہ روز اپنے دفتر میں پارٹی عہدیداروں اور اخبار نویسوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری برادران نے پیپلز پارٹی کو بلیک میلروں سے نجات دلوائی اور ق لیگ کے اتحاد کی وجہ سے جمہوری ادارے آئینی مدت مکمل کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق کی قیادت نے کبھی بلیک میلنگ کی سیاست نہیں کی اگر عہدے اہم ہوتے تو چودھری پرویز الٰہی 2002ءسے بہت پہلے پنجاب کے وزیراعلیٰ ہوتے اور موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب کی شناخت صرف اتفاق فاﺅنڈری کے ایک ڈائریکٹر کی ہوتی ۔

مزید :

صفحہ آخر -