نئی ایکشن ڈرامہ فلم ”دیسی کٹے“ کا پہلا ٹریلر جاری‘ فلم 28 اگست کو ریلیز ہوگی

نئی ایکشن ڈرامہ فلم ”دیسی کٹے“ کا پہلا ٹریلر جاری‘ فلم 28 اگست کو ریلیز ہوگی

  

ممبئی(آن لائن) سنیل شیٹھی کی نئی ایکشن ڈرامہ فلم ”دیسی کٹے“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلمساز و ہدایتکار آنند کمار کی اس فلم میں سنیل شیٹھی کیساتھ جے بھانو شالی‘ آکہل کپور‘ ساشا آغا‘ ٹیا باجپائی‘ مرلی شرما اور آشوتوش رانا اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ آریان سکسینہ کی تحریرکردہ اس فلم کی کہانی کانپور کے قصبے ”کٹے دیسی گن“ کی فیکٹری میں کام کرنے والے دو شارپ شوٹر نوجوانوں کے گرد گھوم رہی ہے جنہیں باقاعدہ طور پر ایک پسٹل شوٹنگ کوچ نے ٹریننگ دی ہے۔ ڈرامے کیساتھ بھرپور ایکشن کا تڑکا لئے یہ فلم ”دیسی کٹے“ رواں سال 28 اگست کو سینماءگھروں کی زینت بنے گی جس کا میوزک کیلاش کھیر نے ترتیب دیا ہے۔

مزید :

کلچر -