لبنانی اداکارہ لوریط حنینو ایرانی ایکشن فلم میں جلوہ گر ہوں گی

لبنانی اداکارہ لوریط حنینو ایرانی ایکشن فلم میں جلوہ گر ہوں گی

  

بیروت (این این آئی)لبنانی اداکارہ لوریط حنینو ایران کی ایک ایکشن فلم میں جلوہ گر ہوں گی اور وہ اس کی عکس بندی کےلئے موسم گرما کے اختتام کے بعد ایران جائیں گی۔لبنان کی ویب سائٹ رپورٹ کے مطابق حنینو اگست میں ایران میں اس فلم میں اپنے کردار کی عکس بندی کرائیں گی۔وہ اس فلم میں ایک روسی مافیا باس کا کردار ادا کررہی ہیں جو ایک لڑکی کو اغوا کر لیتی ہے اور پھر اس کے بعد دوسرے بہت سے مسائل پیدا کرتی ہے۔انھوں نے بتایا کہ وہ واحد لبنانی اداکارہ ہیں جو ایران کی ایکشن سے بھرپور اس فلم میں کام کررہی ہیں البتہ ابھی اس فلم کے ٹائٹل کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ وہ روسی زبان کے لب ولہجے سے خوب شناسا ہیں کیونکہ ان کے آباﺅ اجداد روس سے ہی تعلق رکھتے تھے۔

مزید :

کلچر -