ڈرامہ سیریل”ڈھول بجنے لگا“ان دنوں ناظرین کی توجہ کا مرکز

ڈرامہ سیریل”ڈھول بجنے لگا“ان دنوں ناظرین کی توجہ کا مرکز
ڈرامہ سیریل”ڈھول بجنے لگا“ان دنوں ناظرین کی توجہ کا مرکز
کیپشن: pic

  

لاہور(فلم رپورٹر)اظفر رحمان اور ریشم کی رمضان المبارک کے حوالے سے پیش کی جانے والی ڈرامہ سیریل”ڈھول بجنے لگا“ان دنوں ناظرین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ دلچسپ نوک جھونک اور مزاح سے بھرپور اس ڈرامے کی کہانی دو کزنز کے گرد گھومتی ہے جو ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں۔ بچپن کے ایک المناک حادثے میں دونوں بچے باپ کی شفقت سے محروم ہو چکے ہیں اور دونوں کی پرورش کی ذمہ داری ان کی ماﺅں کے کندھوں پر آگئی ۔ الگ نقطئہ نظر ہونے کی وجہ سے ان دونوں کی مائیں ایک دوسرے سے نفرت کرتی ہیں اور دونوں کی کوشش ہوتی ہے کہ اُن کے بچوں کی شادی اُن کی مرضی سے ہو۔ ان کی اس ذاتی چپقلش سے تنگ آکر بچے اپنی ماﺅں کی شادیاں کرانے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں تاکہ وہ ان کی زندگی میں رکاوٹیں نہ ڈالیں جبکہ اُن کی مائیں کسی طرح دونوں کو الگ کرنے کی چالیں چلتی ہیں۔ کیا بچے اپنی ماﺅں کی شادیاں کرانے میں کامیاب ہوں گے یا ان کی مائیں انہیں الگ کرنے میں؟ناصر فرازکے تحریر کردہ ڈرامے کو فہیم برنی نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اس کے نمایاں فنکاروں میںسوہائی علی ابڑو‘ جاوید شیخ‘ ریشم‘ اظفر رحمن‘ اسماءعباس اور فرح شاہ شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -