اکشے کمار کی نئی کامیڈی فلم اٹس انٹر ٹیمنٹ کا ڈائیلاگ پرومو جاری

اکشے کمار کی نئی کامیڈی فلم اٹس انٹر ٹیمنٹ کا ڈائیلاگ پرومو جاری
اکشے کمار کی نئی کامیڈی فلم اٹس انٹر ٹیمنٹ کا ڈائیلاگ پرومو جاری
کیپشن: pic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے ادا کارہ اکشے کمار کی نئی کامیڈی فلم اٹس انٹر ٹیمنٹ کا ڈائیلاگ پرومو جاری کردیا گیا ہے۔ ہدایت کار ساجد فرہاد کی اس فلم میں اکشے کمار کے مد مقابل تمنا بھاٹیہ مرکزی کردار کررہی ہیں جبکہ متھن چکربرتی،پرکاش راج،سونو سوڈ اورجانی لیوربھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے۔فلم کا میوزک ، موسیقار جوڑی سچن جگر نے ترتیب دیا ہے۔ پروڈیوسر رمیش ایس تورانی کی اس فلم کی کہانی قسمت کی بدولت راتوں رات امیر بن جانے والے اکہل یعنی اکشے کے گرد گھومتی ہے جسکی تمام دولت ایک کتے کو منتقل کردی جاتی ہے اور اب وہ اپنی دولت واپس حاصل کرنے کیلئے کتے سے نبرد آزما ہے۔کامیڈی اور ڈرامہ سے بھرپور یہ فلم اٹس انٹرٹینمنٹ رواں برس ممکنہ طور پر عید کے موقع پر8اگست کوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید :

کلچر -