نئی ایکشن ڈرامہ فلم دیسی کٹے کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

نئی ایکشن ڈرامہ فلم دیسی کٹے کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

  

ممبئی(این این آئی)بالی وو ڈکے ادا کارہ سنیل شیٹھی کی نئی ایکشن ڈرامہ فلم دیسی کٹے پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا فلمسازوہدایتکارآنند کمار کی اس فلم میں سنیل شیٹھی کیساتھ جے بھانوشالی،آکہل کپور ،ساشا آغا،ٹیا باجپائی،مرلی شرمااور آشوتوش رانا اہم کردار ادا کررہے ہیں۔آریان سیکسینا کی تحریر کردہ اس فلم کی کہانی کانپور کے قصبے میں کٹے(دیسی گن)کی فیکٹری میں کام کرنے والے دو شارپ شوٹر نوجوانوں کے گرد گھوم رہی ہے جنہیںباقاعدہ طور پر ایک پسٹل شوٹنگ کوچ نے ٹریننگ دی ہے۔ڈرامے کیساتھ ساتھ بھرپور ایکشن کا تڑکا لیے یہ فلم دیسی کٹے رواں سال28اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جسکا میوزک کیلاش کھیر نے ترتیب دیا ہے۔

مزید :

کلچر -