بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کے باعث تجارتی سرگرمیاںماندپڑرہی ہیں، بابر بٹ
لاہور (وقائع نگار ) صدر پاکستان سمال ٹر یڈرز ایسو سی ایشن بابر بٹ نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کے باعث تجارت زوال کا شکار اور مارکیٹوںمیں تجارتی سرگرمیاںماندپڑرہی ہیں انھوں نے کہا کہ گیس ،بجلی کی بندش اور صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل ہونے سے بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے اور پاکستانی سرمایہ کاری ختم ہوتی جارہی ہے جس سے معاشی بہتری کے اثرات غیر مو¿ثر ہورہے ہیں بیروزگاری ،بھوک وافلاس اور مہنگائی نے لوگوں کا جینا حرام کر رکھا ہے اور افراط زر میں اضافہ سے معیشت مزید غیر مو¿ثر ہوتی جا رہی ہے حکومت کوافراط زر کی شرح میں کمی لانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرنے چاہیں تاکہ معیشت مستحکم ہو اور معاشی استحکام کا حصول ممکن ہو سکے انھو ںنے کہا کہ توانائی کی فراہمی کے لیے لانگ اور شارٹ ٹرم دونوں طرح کی منصوبہ بندی کی جائے تاکہ ملک معاشی طور پر مستحکم ہو اور عام آدمی کو ریلیف ملے انھوں نے کہاکہ گردشی قرضے ادا کرنے کے باوجودلوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھنا لمحہ فکریہ ہے ۔