بھٹو شہید کی حکومت کا تختہ نہ الٹاجاتا تو آج پاکستان عالم اسلام کو لیڈ کررہا ہوتا، میاں ایوب

بھٹو شہید کی حکومت کا تختہ نہ الٹاجاتا تو آج پاکستان عالم اسلام کو لیڈ کررہا ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب اور یوتھ ونگ اور پی ایس ایف کے انچارج سہیل ملک نے کہا ہے کہ پانچ جولائی 1977کو اگر اس وقت کے ایک آمر ضیاء الحق پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت کا تختہ نہ الٹتے تو آج پاکستان عالم اسلام کو لیڈ کررہا ہوتا اور پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں بھی سب سے آگے ہوتا لیکن ایک آمر ضیاء الحق سے پاکستان کی ترقی کا سفر نہ دیکھا گیا اور اس نے بھٹو شہید کی حکومت کو الٹا دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پانچ جولائی یوم سیاہ کے حوالے سے پی ایس ایف کے زیر اہتمام پارٹی کے صوبائی آفس فیصل ٹاؤن میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ایس ایف کے عہدیداروں نے بھی خطاب کیا اور زندہ ہے بھٹو زندہ ہے اور زندہ ہے بی بی زندہ ہے کے نعرے بھی لگائے اور اپنے بازوں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھ رکھی تھیں انہوں نے کہا کہ بے نظیر شہید نے بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے غریبوں کے حقوق کی آواز بلند کی اور انکے حقوق کی جنگ لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ دیدیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -