تحفظ پاکستان بل کی طرح تحفظ عوام بل بھی اسمبلی سے پاس کروایا جائے، مجید غوری

تحفظ پاکستان بل کی طرح تحفظ عوام بل بھی اسمبلی سے پاس کروایا جائے، مجید غوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (وقائع نگار )تحفظ پاکستان بل کی طرح تحفظ عوام بل بھی اسمبلی سے پاس کروایا جائے جس میںروز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے غریب عوام کو تحفظ حاصل ہو چند دن قبل سی این جی مہنگی کی اب سوئی گیس کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیااوراس سے بھی بڑا ظلم یہ کیا جارہا ہے کہ انڈسٹریوں ، ہاﺅسنگ سو سائٹیوںاور ملوں میں 49ارب روپے کی چوری ہونے والی گیس کی قیمت بھی عوام سے وصول کرنے کی سمری منظوری کیلئے بھجوا دی گئی ہے غریبوں کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے عوامی نمائندے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اگر یہی حالات رہے تو وہ دن دور نہیں جب غریب اپنا حق لینے کیلئے خود سڑکوںپر ہوں گے اور غریبوں کو ہاتھ میں حکمرانوں کے گریبان ہوں گے ان خیالات کااظہار عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری نے اقبال ٹاﺅن یونٹ کے مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ مہنگائی کے اس بڑھتے ہوئے طوفان کو روکیں۔اجلا س سے عاطف چودھری، فیصل قذافی،بلال ملک اور اکمل خان نے بھی خطاب کیا۔