4 سو کے قریب خصوصی بچوں کی بحالی اور تعلیم و تربیت کا فریضہ سر انجام دیا جا چکا ، عاصمہ عامرمنیر

4 سو کے قریب خصوصی بچوں کی بحالی اور تعلیم و تربیت کا فریضہ سر انجام دیا جا چکا ...

  

لاہور (خبر نگار) ماڈل ٹاﺅن ایف بلاک میں واقع سعدیہ کیمپس کی پرنسپل سیدہ عاصمہ عامر منیر نے کہا ہے کہ سعدیہ کیمپس میں اب تک چار سو کے قریب خصوصی بچوں کی بحالی اور تعلیم و تربیت کا فریضہ سر انجام دیا جاچکا ہے انہوں نے کہا کہ سعدیہ کیمپس کے زیر اہتمام خصوصی بچوں کی بحالی ا ور تعلیم و تربیت کے فریضہ کو مزید وسیع کرایا جا رہا ہے اس کے لئے سعدیہ کیمپس کے لئے مری میں ایک کنال پر مشتمل پلاٹ پر عمارت تعمیر کی جا رہی ہے۔ جس کے لئے عطیات اور زکوٰة کی ضرورت ہے جس کے لئے زکوٰة اور عطیات اکٹھے کئے جا رہے ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سعدیہ کیمپس میں خصوصی بچوں کو ہاسٹل کی سہولت بھی جبکہ بقیہ بچے ہفتہ میں پانچ دن ادارے کی وین پر آئے ہیں اور ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث بہت سے بچے آنے سے محروم رہ جاتے ہیں، انہوں نے مزید کہا ہے کہ خصوصی بچوں کو ہاسٹل میں کھانا بھی دیا جاتا ہے اس میں اہم بات یہ ہے کہ ادارہ کے پاس ذاتی بلڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال لاکھوں روپے کرایہ کی شکل میں برداشت کرنا پڑتا ہے جبکہ اس کے مقابلہ میں عطیات میں کمی کا سامنا ہے انہوں نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ ماڈل ٹاﺅن میں واقع سعدیہ کیمپس کے لئے ماڈل ٹاﺅن اور اس کے گرد و نواح میں رہائش پذیر افراد کو سب سے زیادہ تعاون کرنے کی اپیل کی جاتی ہے۔ اس سے غریب اور نادار خصوصی بچے بھی عید پر نئے جوڑے پہن سکیںa

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -