اسلامی تعلیمات پر عمل کریں تو ہمارا معاشرہ مثالی بن سکتا ہے، رفیق ڈوگر
چھانگا مانگا(نامہ نگار)گھریلو لڑائی جھگڑوں کی سب سے اہم وجہ میاں ،بیوی کی نا اتفاقی اور اسلامی تعلیمات سے دوری ہے اگر ہم اسلامی تعلیمات پر عمل کریں تو ہمارا معاشرہ مثالی بن سکتا ہے ان خیالات کا اظہار چھانگا مانگا کی معروف سماجی شخصیت(پارک سپروائزر) رفیق ڈوگر نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کیبل،انٹرنیٹ اور انڈین چینلز کی یلغار نے نئی نسل کو دین سے بہت دور کر دیا ہے معاشرے میں بے حیائی بہت عام ہو گئی ہے یہی وجہ ہے کہ بچوں میں بڑوں اور میاں بیوی میں ایک دوسرے کا احترام ختم ہو کر رہ گیا ہے ر فیق ڈوگر نے حکمرانوں سے اپیل کی کہ معاشرے میں زیادہ سے زیادہ اسلامی تعلیمات کو فروغ دیا جائے تاکہ گھروں میں سکھ اور امن کے علاوہ ہماری نئی نسل کا مستقبل بھی محفوظ ہو سکے اور ان کی صحیح معنوں میں اخلاقی تربیت بھی ہو سکے