حکومت اقتدار کوصرف اپنی ذات کےلئے استعمال کررہی ہے ، انجینئر فیصل ملک

حکومت اقتدار کوصرف اپنی ذات کےلئے استعمال کررہی ہے ، انجینئر فیصل ملک

  

لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف پنجاب بزنس ونگ کے جنرل سیکرٹری انجینئر محمد فیصل ملک نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومت اقتدار کوصرف اپنی ذات کے لئے استعمال کررہی ہیں انہیں نہ تو عوام سے کوئی ہمدردی ہے اور نہ ہی انہیں ملک کی ترقی میں کوئی دلچسپی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز بزنس ونگ کی مرکزی کمیٹی کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مسلم لیگ نواز کو عوام کے ساتھ کھیلنے نہیں دے گی اور اگست کے لانگ مارچ میں اس چیز کا فیصلہ ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئی لیکن انہوں نے عوام کے لئے مشکلات ہی پیدا کیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -