شہباز شریف کا رمضان بازار قائم کرنا ایک احسن اقدام ہے ، خرم روحیل اصغر

شہباز شریف کا رمضان بازار قائم کرنا ایک احسن اقدام ہے ، خرم روحیل اصغر

  

لاہور (وقائع نگار )مسلم لیگی رہنما و مرکزی چیئرمین پیپلز ویلفیئر ایسو سی ایشن خرم روحیل اصغر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک ایک بابرکت مہینہ ہے اس مہینے میں میاں شہباز شریف کا رمضان بازار قائم کرنا ایک احسن اقدام ہے ۔ رمضان بازار کے قیام سے نہ صرف ضرورت زندگی کی اشیاء سستے داموں مل رہی ہیں بلکہ وہ کوالٹی کے حوالے سے بھی ٹھیک ہیں مسلم لیگ (ن) کا یہ منشور ہے کہ وہ غریبوں کے لیے آسانیاں پیدا کرے جس کی مثال ییلوکیب سکیم اور بغیر سود قرض ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی طرف سے یوٹیلٹی سٹوروں پر اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں کمی کے اعلان سے ریلیف ملے گا اور مہنگائی کا خاتمہ ہو گا عوام کو چاہئے کہ وہ رمضان بازاروں کا رُخ کریں اورضروریات زندگی کی تمام اشیاء سستے دامو ں حاصل کریں وہ ہربنس پورہ ماڈل بازار کے دورہ پر تاجروں اور اہل علاقہ سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر اعجاز چن امین ہیرا ، ناصر بٹ ، یونس بٹ ، ملک سیلم اعوان ، محمد مشتاق ، عثمان عاشق اعوان ملک بٹو ، عثمان شانی ، فاروق خاں و دیگر موجود تھے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -