مسلم لیگ(ن) دھوکہ دہی کے ذریعے حکومت چلاناچاہتی ہے،سعدیہ سہیل

مسلم لیگ(ن) دھوکہ دہی کے ذریعے حکومت چلاناچاہتی ہے،سعدیہ سہیل

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ عوام موجودہ حکمرانوں سے مایوس ہو چکے ہیں عوام کو ریلیف فراہم کرنا مسلم لیگ( ن) کے منشور میں نہیں ہے مسلم لیگ( ن) دھوکہ دہی اور فریب کے ذریعے حکومت چلانا چاہتی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں عوام ریلیف فراہم کرنا تو درکنار پنجاب حکومت رمضان المبارک شروع ہونے سے پہلے والی قیمتوں کو ہی مستحکم نہیں رکھ سکی اشیا خوردونوش کی آسمان کو چھوتی قیمتوں نے عوام کو روزہ پانی سے کھولنے پر مجبور کر دیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بے حس اوربے رحم حکمرانوں نے مہنگائی کے ساتھ ساتھ سی این جی حملہ کر کے مزید عوام کو ادھ موا کر دیا ہے سی این جی کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے انہوں نے کہا کہ موسم گرما کے اس رمضان المبارک کو حکومت نے اپنے عوام دشمن رویے سے روزہ داروں کے لئے تکلیف دہ بنا دیا ہے‘ پنجاب حکومت کی مقررہ کی گئی قےمتوں پر اشےاءکا فروخت نہ ہونے نااہلی اور مجرمانہ غفلت کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ حکمران مہنگائی روکنے کے نمائشی اقدامات کی بجائے عملی اقدامات کرےں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -