عوام کو اتحاد کا پیغام دینے والے خود متحد نہیں ہیں،اشرف بھٹی

عوام کو اتحاد کا پیغام دینے والے خود متحد نہیں ہیں،اشرف بھٹی

  

لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ءمحمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عوام کواتحاد کاپیغام دینے والے حکمران خودمتحد نہیں ہیںجمہوریت کی پائیداری کیلئے میثاق جمہوریت کی پاسداری ناگزیر ہے وزیراعظم میاں نوازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان کے درمیان اختلافات کاخمیازہ عوام بھگت رہے ہیں وزارتوں ، عہدوں اورمراعات کیلئے جھگڑنے والے حکمران اوران کے حواری بیچارے عوام کو کیا ریلیف دیں گے اندرونی ٹوٹ پھوٹ کے سبب کسی وقت بھی تخت لاہورکادھڑن تختہ ہوسکتا ہے حکمران اپنے ہاتھوں سے اپنے گردجال بن رہے ہیں،حکومت اپنے جعلی مینڈیٹ کے بوجھ سے گرجائے گی وہ النورٹاﺅن میں افطارپارٹی سے خطاب کررہے تھے۔

 محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی غلطیوں اورکوتاہیوں کی سزاعوام کونہیں دی جائے اس میں جمہوریت کاکوئی قصور نہیں ہے حکومت بری اورناکام ہوسکتی ہے مگرجمہوری نظام میں کوئی خامی نہیں لہٰذاءاسے ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے جمہوریت کی بقاءاورعوام کی بہبودکیلئے نااہل حکمران فوری طور اپنی اصلاح اورعوام کوڈیلیور کریں ورنہ 12اکتوبرآنے میں دیر نہیں لگتی حکومت قومی مفاہمت کے فروغ اورجمہوریت کے تسلسل کیلئے سیاسی قیادت کے ساتھ ڈائیلاگ کاآغازکرے ۔انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری اورعمران خان اشتعال میں آنے کی بجائے صبر وتحمل کامظاہرہ کریں اورجمہوریت کیخلاف کوئی کھیل نہ کھیلیں جس کوجمہوریت کی اہمیت کاادراک نہیں وہ ہم سے پوچھ لے ،ہماری قیادت نے جمہوریت کے درخت کو اپنے خون سے سینچا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -