ناقص تفتیش اور گواہوں کی عدم دستیابی کے باعث قتل میں ملوث 3ملزمان بری

ناقص تفتیش اور گواہوں کی عدم دستیابی کے باعث قتل میں ملوث 3ملزمان بری

  

لاہور (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج غلام عباس سیال نے پولیس کی ناقص تفتیش اور گواہوں کی عدم دستیابی کے باعث قتل میں ملوث 3ملزمان کوشک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا فاضل عدالت میں گزشتہ روز مذکورہ قتل کیس کی سماعت ہوئی پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ تینوں ملزمان یونس، نعیم اور شہزادحیدر کو مشتاق احمد کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مقتول کی بیوہ بشریٰ بی بی کی درخواست پر تھانہ باغبانپورہ پولیس نے جولائی 2005ءمیں نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاتاہم باغبانپورہ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ تفتیش اور گواہوں کی نشاندہی پر تینوں ملزموں کو گرفتار کر کے چالان عدالت میں جمع کرا دیا گیاہے، پولیس نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم یونس جیل میں ہے جبکہ 2ملزمان نعیم اور شہزاد حیدر ضمانت پر ہیں، ملزموں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ باغبانپورہ پولیس نے ملزموں کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے، جبکہ ایف آئی آر میں بھی ملزموں کا نام شامل نہیں اور نہ ہی پولیس اب تک ملزموں کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت اور گواہ پیش کر سکی ہے لہٰذاعدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا جائے عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا فیصلے کا حکم سنا دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -