حکومت نے پاکستان سٹیل ملز کو اونے پونے داموں بیچنے کی تیاری کر لی ، سرفراز خان

حکومت نے پاکستان سٹیل ملز کو اونے پونے داموں بیچنے کی تیاری کر لی ، سرفراز ...

  

لاہور (سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے معاشی امور کے ترجمان اور سابق ممبر فیڈرل بورڈ آف ریونیو سرفراز احمد خان نے کہاہے کہ حکومت نے پاکستان سٹیل ملز کو اونے پونے داموں بیچنے کی تیاری کر لی ہے ۔ موجودہ بجٹ میں پاکستان سٹیل مل کو صرف پانچ بلین روپے مہیا کیے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں سات ارب مہیا کیے گئے تھے پاکستان سٹیل مل کی رپورٹ کابینہ کی معاشی رابطہ کمیٹی (ECC) کے سامنے چند مہینے پہلے پیش ہوئی کہ اس وقت 106 بلین واجب الادا ہیں کمیٹی نے غور و خوض کے بعد یہ طے کیا کہ فی الحال پاکستان سٹیل مل کی تنظیم نو اور اس کی بحالی کی طرف پوری توجہ دی جائے گی اور نجکاری کا فیصلہ بعد میں دیکھا جائے گا لیکن بجٹ میں رکھی گئی صرف پانچ بلین روپے کی معمولی رقم یہ واضح کرتی ہے کہ حکومت پاکستان سٹیل مل کے معاملات کو سدھارنے کی بجائے اس کو اس نچلی سطح پر لانا چاہتی ہے کہ سوائے اونے پونے داموں فروخت کرنے کے دوسرا کوئی راستہ نہ رہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -