شہریوں کی حفاظت کیلئے پاکستان کا محفوظ ہوناضروری ہے،چودھری سلیم

شہریوں کی حفاظت کیلئے پاکستان کا محفوظ ہوناضروری ہے،چودھری سلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما ءچودھری سلیم علی نے کہا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کیلئے پاکستان کا محفوظ ہوناضروری ہے عوام کی نمائندہ پارلیمنٹ نے سوچ بچار کے بعدقانون بنایا ہے بیرونی قوتوں کے وظیفہ خورغیرنمائندے نمک حلال کرنے کیلئے تحفظ پاکستان بل کیخلاف زہرافشانی کررہے ہیںدہشت گرد اور شرپسندکی نرمی کے مستحق نہیں ،انہیں صرف گولی کی زبان سمجھ آتی ہے وہ ڈی ایچ اے میں ایک افطارپارٹی سے خطاب کررہے تھے۔

 چودھری سلیم علی نے مزید کہا کہ سونامی والے سوامی اور کنٹینر انقلاب والے بابا اپنے دل سے جمہوریت کویرغمال بنانے کاخیال نکال دیں مسلم لیگ (ن) کوحکومت خیرات میں نہیں ملی ،عوام نے مینڈیٹ دیا ہے کوئی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرا¿ت نہ کرے انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری اورعمران خان کی سیاست فسادات اورتنازعات کامجموعہ ہے،وہ اقتدارتک رسائی کیلئے اپنے کارکنوں کوسیڑھی کے طورپراستعمال کررہے ہیں مگراس طرح اقتدار نہیں ملتااب اقتدار کے ایوانوں کی طرف کوئی چورراستہ نہیں جاتا ،قابلیت اوراہلیت کے بغیر عوام کی طرف سے قبولیت کی سند نہیں ملے گی انہوں نے کہا کہ عمران خان اورطاہرالقادری اپنی آرزوﺅں کی تکمیل کیلئے آئندہ انتخابات کاانتظارکریںاگرعوام نے اقتدارکی باگ ڈور ان کے ہاتھوں میں دی توہم اپوزیشن میں بیٹھ کربھی تعمیروطن کیلئے اپناقومی کرداراداکریں گے ۔