بیٹی کو قتل کرنے والا ملزم باپ گواہوں کے منحرف ہونے پر بری

بیٹی کو قتل کرنے والا ملزم باپ گواہوں کے منحرف ہونے پر بری

  

لاہور (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج صادق مسعود نے اسلام قبول کرنے پربیٹی کو قتل کرنے والے ملزم جارج مسیح (باپ )کوگواہوں کے منحرف ہونے پر بری کردیا فاضل عدالت میں گزشتہ روز مذکورہ قتل کیس کی سماعت ہوئی پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم جارج مسیح نے اپنی بیٹی کو جنوری میں فائرنگ کر کے قتل کردیا جس کے بعد تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے مقتولہ رینا کے بھائی یاور مسیح کی درخواست پر جارج مسیح کے خلاف مقدمہ درج کیا غالب مارکیٹ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ ملزم جارج مسیح نے اپنی بیٹی رینا کو اسلام قبول کر کے مرضی کی شادی کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیاتھا تاہم گزشتہ روز عدالت میں مدعی یاور مسیح اور گواہان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جارج مسیح کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرایا جبکہ کے پولیس نے سادہ کاغذات پر انگوٹھے لگوا کر مقدمہ درج کیاتھاجس کے بعد فاضل عدالت نے مدعی اور گواہوں کے اپنے بیانات سے منحرف ہونے پر مذکور بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -