قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت 5لاکھ کے مچلکوں کے عوض منظور

قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت 5لاکھ کے مچلکوں کے عوض منظور

  

لاہور (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شازب سعید نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت 5لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔استغاثہ کے مطابق ملزم صابر مسیح کے خلاف تھانہ سبزہ زار پولیس نے شیخ کاشف کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے گزشتہ روز فاضل عدالت کے روبرو مذکورہ ملزم نے درخواست ضمانت دائر کی جس پر وکلاءکی بحث کے بعد عدالت نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -