اللہ او ر رسولﷺ کی فرمانبرداری کا نام اسلام ہے، علامہ الیاس قادری

اللہ او ر رسولﷺ کی فرمانبرداری کا نام اسلام ہے، علامہ الیاس قادری

  

لاہور (سٹاف رپورٹر) علامہ محمد الیاس قادری نے کہا ہے کہ اللہ عزوجل ورسولﷺ کی فرمانبرداری کا نام اسلام ہے اسلام کے لغوی معنی امن پانے ،بچنے محفوظ رہنے، مصالحت کرنے اور سلامتی فراہم کرنے کے ہیں اسلام یہ ہے کہ انسان کا دل جھک جائے اور دوسرے مسلمان اس کی زبان اور ہاتھوں سے پہنچنے والے نقصان سے محفوظ رہیں ایک مسلمان اپنے بھائی کو کھانا کھلاتا اور نرم گفتگو کرتاہے اسلام کے ماننے والوں کو مسلم کہا جاتا ہے وہ دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میںہونے والے 30روزہ اعتکاف کے دوران منعقدہ مدنی مذاکرے میں مختلف سولات کے جوابات دے رہے تھے انہوں نے کہاکہ بھتہ خوری کرنا ،اغواء برائے تاﺅن ، ماردھاڑ اور قتل وغارت گری مسلمانوں کا شعار نہیں باعمل مسلمان دہشت گردی نہیں کرتے ،اپنے بھائی کو خوفزدہ نہیں کرتے،تکلیف نہیں دیتے ،دوسروں کے پیسے نہیں کھاتے اور قرض نہیں دباتے ۔افسوس آج کل مسلمانوں کا اندازگفتگو جارحانہ ہے بات بات پر جھاڑدیتے ہیں ایسے لوگ اپنے ہاتھوں اور زبان سے بھی اپنے بھائیوں کو ایذا پہنچاتے ہیں ۔بدقسمتی سے مسلمان اپنے مسلمان بھائی کا گلا کاٹ رہا ہے یہ دیکھ کر لوگ باتیں بناتے ہیں اور اسلام کو بدنام کرنے کی سازشیں کرتے ہیں حالانکہ اسلام سلامتی کا پیغام دیتا ہے بالفرض اہل اسلام میں سے کوئی فرد یا گروہ اسلامی تعلیمات کے منافی عوامل میں مشغول نظر آتا ہے توان سے اسلامی تعلیمات ونظریات کا کوئی تعلق نہیں وہ اپنے دین کی تعلیمات کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔

مسلمانوں کو جھاڑنے والے ،ایذا پہنچا نے والے اللہ عزوجل کی بارگاہ میں توبہ کریں اور انہیں ڈھونڈ کر معافی تلافی کرلیں ۔

امیر ہلسنت نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسلام اور وطن عزیز پاکستان میں رشوت کے لین دین پر پابندی عائد ہے ا ور راشی افراد اسلام اور پاکستانی قانون کے مطابق جرم کے مرتکب ہورہے ہیں یہ لوگ قانون شکن ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اللہ عزوجل نے مسلمانوں پر پانچ وقت کی نماز فرض کی مگر افسوس بہت سے مسلمان نماز نہیں پڑھتے جو نہیں پڑھتے وہ گناہ کے مرتکب ہورہے ہیں ۔اگر مسلمان اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا شروع کردیں تو ہر طرف سنتوں کی بہار آجائے اور جہالت وگمراہی کے اندھیرے چھٹ جائیں اور مسلمانوں کو بول بالا ہوجائے ۔امیر اہلسنت نے دعا کی کہ اللہ کرے کہ مسلمانوں کے اخلاق درست ہوجائیں ، مسلمان بھائی کے خیر خواہ بن جائیں ،نرمی آجائے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -