باغیوں کی پیش قدمی روکنے کے لئے یمنی طیاروں کی بمباری

باغیوں کی پیش قدمی روکنے کے لئے یمنی طیاروں کی بمباری

  

صنعاء(آن لائن) یمنی فضائیہ نے حکومت کے خلاف برسر پیکار حوثی باغیوں پر فضائی حملے کئے ہیں۔ ان کارروائی کا مقصد باغیوں کو عمران شہر کے مرکز تک پیش قدمی سے روکنا ہے۔گذشتہ رات عمران شہر کے شمال اور شمال مغرب میں یمنی فوج اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں کا دوبارہ آغاز ہو گیا۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق شہر کی مختلف کالونیوں پر ہاون راکٹ گرے جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

مزید :

عالمی منظر -