66 لاکھ شامی بچوں کو امداد کی اشد ضرورت ہے،اقوام متحدہ

66 لاکھ شامی بچوں کو امداد کی اشد ضرورت ہے،اقوام متحدہ

  

نیویارک / دمشق (ثناءنیوز)اقوام متحدہ کی بچوں کے حوالے سے ایجنسی یونیسیف نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ شامی بحران سے متاثرہ علاقے میں 66 لاکھ کے قریب بچوں کو امداد کی فوری ضرورت ہے۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں یہ تعداد تین گنا تک پہنچ گئی ہے۔جون 2013 میں یونیسیف کی طرف سے ایسے بچوں کی تعداد دو ملین بتائی گئی تھی۔گذشتہ روزیونیسف کے ترجمان سیمون انگرام نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ اس ایجنسی کو امدادی کاموں کے لیے رواں برس کے آخر تک درکار 770 ملین امریکی ڈالرز میں سے اب تک اس رقم کا محض 37 فیصد ہی ملی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر درکار امدادی رقم نہ مل سکی تو بچوں کے لیے صورتحال انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -