ذیابیطس حد سے بڑھ جائے تو انسانی دماغ کے سکڑنے کا سبب بن جاتی ہے،امریکی تحقیق

ذیابیطس حد سے بڑھ جائے تو انسانی دماغ کے سکڑنے کا سبب بن جاتی ہے،امریکی ...

  

نیو یارک(آن لائن)ذیابیطس کی بیماری جسے شوگر بھی کہا جاتا ہے اگر حد سے بڑھ جائے تو انسانی دماغ کے سکڑنے کا سبب بن جاتی ہے۔یہ انکشاف کیا ہے امریکی ریاست پنسلوانیا کی یونیورسٹی کے ماہرین نے جن کا کہنا ہے کہ ذیابطیس کے شکار مریض کی حالت اگر ابتر ہوجائے تو یہ دن بدن دماغی صلاحیتیںکم کرتا رہتا ہے۔ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیقی میں یہ بات سامنے آئی ہے اگر شوگر کا شکار مریض اپنی بیماری پر قابو نہ پاسکے تو گزرنے والی ہر دہائی کے ساتھ اس کی دماغی صلاحیتیں 20فیصد تک کم ہوسکتی ہیں۔تحقیق کے مطابق شوگر کے مرض کے باعث جسمانی نسیں دماغ کو درکار خون کی فراہمی صحیح طرح نہیں کر پاتی جو دماغ کے سکڑنے کا سبب بنتا ہے۔واضح رہے کہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ذیابطیس کے شکار مریضوںکی تعداد 2کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -