امریکا،شام پہنچ کرداعش کے ساتھ ملکر جہاد کی خواہش رکھنے والی لڑکی کےخلاف مقدمہ

امریکا،شام پہنچ کرداعش کے ساتھ ملکر جہاد کی خواہش رکھنے والی لڑکی کےخلاف ...

  

 واشنگٹن(این این آئی)ا مریکا میں گرفتارکی گئی لڑکی پر مقدمہ درج کرلیاگیاجوشام پہنچ کر اسلامی ریاست برائے عراق و شام کے ایک جہادی سے شادی کر کے زخمیوں اور بیماروں کے لیے نرسنگ کی ڈیوٹی سرانجام دینا چاہتی تھی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی عدالت میں پیش کیے گئے استغاثہ کی دستاویزات میں کہاگیاکہ شینن مورین کونلی کے ممکنہ اہداف میں امریکی فوجی تنصیبات، سرکاری ملازمین اور اہم پبلک اہلکار شامل تھے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ کونلی نے اپنا مذہب تبدیل کر کے بنیاد پرستوں کے عقیدے کو اپنایا ہے۔

 مذہب کی تبدیلی سے ا±س کے والدین آگاہ تھے۔ شینن مورین کونلی کو سازش میں شرکت اورغیر ملکی دہشت گرد تنظیم کی مالی و مادی امداد و حمایت فراہم کرنے کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔ اگر کولوراڈو کی ضلعی عدالت میں استغاثہ اِس مقدمے میں الزامات ثابت کرنے میں کامیاب ہو گیا تو شینن مورین کو پانچ سال قید اور ڈھائی لاکھ ڈالر تک جرمانے کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -