سری لنکا کے خلاف فتح کیلئے سرتوڑ کوشش کریں گے، ہاشم آملہ

سری لنکا کے خلاف فتح کیلئے سرتوڑ کوشش کریں گے، ہاشم آملہ

  

کولمبو (آن لائن) جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز ٹف ہوگی، فتح حاصل کرنے کی سرتوڑ کوشش کریں گے۔ پریکٹس میچ میں فتح کے باوجود پرفارمنس میں بہت بہتری کی ضرورت ہے، مسابقی کرکٹ میں ہمیں سو فیصد کارکردگی پیش کرنا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن خطرناک ٹیم ہے اور اسے ہوم گراﺅنڈ اور ہوم کراﺅڈ کے سامنے ہرانا ہمارے لئے چیلنجنگ ہو گا، ماضی میں بھی سری لنکن ٹیم ہمیشہ مشکل حریف ثابت ہوئی ہے اس لئے ہمیں اس کے خلاف سیریز میں فتوحات کیلئے وننگ فارمولا تلاش کرنا ہو گا، ہمارے لئے سیریز جیتنا رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے سے زیادہ اہم ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جلد از جلد ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی کھوئی ہوئی پوزیشن دوبارہ حاصل کرنے کے خواہاں ہیں تاہم اس وقت سری لنکا کے خلاف سیریز اولین ترجیح ہے۔

 اور اس کے خلاف فتح کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت میدان میں اتریں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز6جولائی کو پہلے ایک روزہ میچ سے ہو گا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم سری لنکا کے خلاف تین ایک روزہ اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔   

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -