یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹا اور چینی کی سپلا ئی میں کمی ،صارفین کو مشکلات کا سامنا

یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹا اور چینی کی سپلا ئی میں کمی ،صارفین کو مشکلات کا سامنا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                لاہور (اسد اقبال )وفاقی حکو مت کی جانب سے رمضان المبارک میں عوام کو ارزاں نرخو ں پر اشیائے خوردو نو ش کی فراہمی کے لیے یو ٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کو 2ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دینے کے بعد صو بائی دارالحکو مت سمیت ملک بھر کے یو ٹیلیٹی سٹوروں پرشہریو ں کا بے پناہ رش بڑھ گیا ہے جہاں پریو ٹیلیٹی اجناس سمیت گھی،آئیل ،مشروبات اور آٹاسمیت 1500اشیاء پراوپن مارکیٹ کی نسبت قیمتو ں میںواضع کمی کے پیش نظر فروخت کا سلسلہ جاری ہے تاہم گزشتہ تین روزتک شہر کے 60فیصد سے زائد یو ٹیلیٹی سٹوروں پر آ ٹااور چینی نہ آ نے کے باعث صارفین کو پریشانی کا سامناکرنا پڑا جبکہ یو ٹیلیٹی سٹوروں پر صارفین کا صبح سے شام تک جم غفیر ہو نے سے انتظا میہ کو بھی شد ید مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے زرائع کے مطابق لاہور کے گردونواح میں واقع یو ٹیلیٹی سٹوروں پر اجناس کی کو الٹی ناقص ہونے کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیںصو بائی دارالحکو مت کے باسیو ں عابد شیخ ،شائینہ ،سائرہ ، فرقان ،کامران ، شاہد، مریم ، دلدار حسین اور ناصر مغل نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے ماہ رمضان میں وفاق کی جانب سے یو ٹیلیٹی سٹوروں پر اشیائے خوردو نو ش کی قیمتو ں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہو ئے کہا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں غریب کے لیے یو ٹیلیٹی سٹور ز کسی نعمت سے کم نہیںجہاں پر ما ہ رمضان کے آ غاز سے قبل ہی اشیائے خوردو نو ش کی قیمتو ں میں اوپن مارکیٹ کے تناسب سے واضع کمی کر دی گئی ہے جس کے پیش نظر سستی اشیاءکی فراہمی کے لیے شہریو ں کی بڑی تعداد یو ٹیلیٹی سٹوروںکا رخ کر رہی ہے تاہم یو ٹیلیٹی چینی اور آ ٹا نہ ہو نے سے پر یشا نی کا سامنا ہے انھو ں نے کہا کہا کہ او پن مارکیٹ میں اشیائے خو ردو نو ش کی قیمتو ں میں مصنو عی اضافہ کر دیا گیا ہے جن کو پو چھنے والا کو ئی نہیں شہریو ں نے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک میں گراں فروشی کرنے والو ں کا محاسبہ کیا جائے تاکہ شہری مقررہ نر خو ں پر اشیائے خوردو نوش با آ سانی خرید سکے شادمان یو ٹیلیٹی سٹور کے مینیجرچو ہدری انو رنے پاکستان سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ وفاقی حکو مت کی جانب سے ماہ رمضان میں یو ٹیلیٹی سٹوروں پر فروخت ہو نے والی اشیاءپر سبسڈی دینے سے شہریو ں کی بڑی تعداد مستفید ہو رہی ہے جہاں پراوپن مارکیٹ کی نسبت اشیاءکی قیمتو ں میں واضع کمی کی گئی ہے انھو ں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں یو ٹیلیٹی سٹورز کسی نعمت سے کم نہیں ایک سوال کے جواب میں انھو ں نے کہا کہ رش زیادہ ہونے سے انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا کرنا تو پڑ رہا ہے ۔تاہم عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کے لیے اپنے فرائض بخو بی سرانجام دیتے رہے گے ۔