انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کیلئے بھارتی باؤلنگ اٹیک اہم ہوگا ٗ راہول ڈریوڈ

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کیلئے بھارتی باؤلنگ اٹیک اہم ہوگا ٗ ...

  

لاڈرز(اے این این )بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ نے کہاہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے لئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے باولنگ اٹیک کا اہم کرادا ہوگا ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس سیریز میں بھارتی ٹیم کی باؤلنگ اس کامیابی یا ناکامی کا فیصلہ کرے گی تاہم انہیں پوری امید ہے کہ سیریز میں بھارتی باؤلرز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو اس کی سرزمین پر شکست سے دوچار کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ جب ہم نے 2007میں یہاں سیریز کھیلی تو ظہیر خان نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس سیریز میں انہیں ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کی سپورٹ بھی حاصل تھی۔ ان کے ساتھ ساتھ انیل کمبلے کی باؤلنگ نے بھی بھارت کو کافی فائدہ پہنچایا تھا ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بھارتی ٹیم میں شامل بہت سے کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے انگلینڈ کی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی تاہم بھارت کی اے ٹیم کے ساتھ انہوں نے انگلینڈ کا دورہ ضرور کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے چیمپنئر ٹرافی میں بھی شرکت کی ہے۔اس کا فائدہ انہیں ٹیسٹ سیریز میں ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی ٹیم کا بیٹنگ یونٹ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور وہ اس میں بہترین کارکردگی کی بھر پور صلاحیت دیکھ رہے ہیں۔ انہیں توقع ہے یہ بیٹنگ یونٹ انگلینڈ کی سرزمین پر طاقت ور بیٹنگ یونٹ ابھر کر سامنے آئے گا ۔ خیال رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کی ٹ کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 9جولائی کو کھیلا جائے گا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -