آئی ایس آئی ایس کے قبضے میں موجود بھارتی نرسیں رہا

آئی ایس آئی ایس کے قبضے میں موجود بھارتی نرسیں رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بغداد(ثناءنیوز)عراق میںتنظیم اسلامک اسٹیٹ ان عراق اینڈ سیریا نے 46 بھارتی نرسوں کو رہا کر دیا۔ عراقی شہر تکریت پر آئی ایس آئی ایس کے قبضے کے بعد وہاں کے ایک ہسپتال میں کام کرنے والی بھارتی نرسیں گزشتہ کئی ہفتوں سے وہاں محصور ہو کر رہ گئی تھیں۔تاہم تنظیم نے ان نرسوں کو بسوں کے ذریعے اپنے مضبوط گڑھ موصل منتقل کر دیا تھا۔ان نرسوں کودارالحکومت ایربِیل کی سرحد پر بین الاقوامی تنظیم ریڈ کریسنٹ کے حکام کے حوالے کیا گیا۔ان نرسوں کو بھارت روانہ کر دیاگیا۔کیرالا کے وزیراعلیٰ اومن کینڈی نے گزشتہ روز ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ تمام نرسیں محفوظ ہیں۔بھارت کی وزارت خارجہ کے مطابق تقریبا 46 نرسیں تکریت میں کئی ہفتوں سے پھنسی ہوئی تھیں۔داعش نے عراق اور شام کے مختلف علاقوں پر قبضہ کر کے وہاں خلافت کا اعلان کر دیا ۔ان نرسوں کے علاوہ تعمیراتی منصوبے پر کام کرنے والے چالیس بھارتی شہری اب بھی مغوی ہیں۔
لگ بھگ 10 ہزار بھارتی شہری عراق کے ان علاقوں میں کام کر رہے ہیں جو لڑائی سے متاثرہ ہیں اور ان میں سے بہت سے اپنے وطن واپس بھی پہنچے ہیں#

مزید :

عالمی منظر -