یوکرین کی حکومت فوجی کارروائیوں والے علاقوں سے آبادی کو نکالنے کا راستہ بنارہی ہے‘ نائب وزیراعظم

یوکرین کی حکومت فوجی کارروائیوں والے علاقوں سے آبادی کو نکالنے کا راستہ ...

  

کیف (اے پی پی) یوکرین کے نائب وزیراعظم ولادیمر گروئس مان نے کہا ہے کہ یوکرین کی حکومت فوجی کارروائیوں والے علاقوں سے آبادی کو نکالنے کا راستہ بنانے کی تیاری کررہی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ولاسیمر گروئس مان نے بتایا کہ اس کام پر عمل درآمد رواں ماہ7 جولائی بروز پیر سے ایسا انتظام کیا جائے گا جو امن کاریڈور کے لئے ضروری ہے تاکہ لوگوں کی مدد کی جائے۔ اس پروگرام پر عمل دراامد کیلئے رابطہ کاروں کے دفاتر سے بڑی تعداد میں رضاکار بین الاقوامی اداروں اور یوکرین کی کچھ سماجی تنظیوں سے کام لیاجائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -