’کشمیر چھوڑ دو‘ مہم ،لبریشن فرنٹ کے رہنماﺅں اور کارکنوں کے سرینگر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے

’کشمیر چھوڑ دو‘ مہم ،لبریشن فرنٹ کے رہنماﺅں اور کارکنوں کے سرینگر کے مختلف ...

  

سرینگر (این این آئی) جموںو کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنماﺅں اور کارکنوں نے’ کشمیر چھوڑ دو‘ مہم کے سلسلے میں سرینگر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے ، اس موقع پر انہوں نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کیخلاف اور آزادی کے حق میں نعرے درج تھے ۔جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنماءنور محمد کلوال نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقبوضہ علاقے کے دورے کے موقع پر پارٹی چیئرمین محمد یاسین ملک کی گرفتاری اور علاقے میں پابندیوں کے نفاذ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں، پابندیاں اور اور جبر و استبداد کے دیگر اقدامات اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ بھارت فوجی طاقت کے بل پر مقبوضہ علاقے پر اپنا غیر قانونی قبضہ برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

 نورمحمدکلوال نے نریندر مودی کے دورے کے موقع مکمل ہڑتال کرنے پر کشمیریوں کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ مکمل ہڑتال نریندر مودی اور بھارتی سیاسی جماعتوں کیلئے چشم کشا ہے لہٰذا انہیں کشمیر اور کشمیریوں بارے مذموم عزائم چھوڑ کر مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے اقدامات کرنے چاہئیں۔

مزید :

عالمی منظر -