مصباح الحق ، احمد شہزاد،وہاب ریاض اور کامران اکمل کی رات بھر پریکٹس

مصباح الحق ، احمد شہزاد،وہاب ریاض اور کامران اکمل کی رات بھر پریکٹس

  

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ، احمد شہزاد،وہاب ریاض اور کامران اکمل نے فٹنس کو برقرار رکھنے کیلئے دن کو روزہ اور رات بھر پریکٹس شروع کردی ۔ایک رپورٹ کے مطابق کپتان مصباح الحق ، احمد شہزاد،وہاب ریاض اور کامران اکمل نے فٹنس کو برقرار رکھنے کیلئے دن کو روزہ اور رات بھر پریکٹس شروع کردی ہے ۔ تینوں کھلاڑی روزے کے باعث سارادن آرام کرتے ہیں جبکہ افطاری کے بعدرات کو پریکٹس کرتے ہیں۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تینوں کھلاڑی رات 10بجے جم جوائن کرتے ہیں اور دو گھنٹے تک جسمانی وزرش کرتے ہیں ۔اس کے بعد صبح سحری تک نیٹ پریکٹس کرتے ہیں ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -