فٹبال ورلڈکپ کے میزبان شہرمیں نوتعمیر پل گرگیا، ایک ہلاک،10 زخمی

فٹبال ورلڈکپ کے میزبان شہرمیں نوتعمیر پل گرگیا، ایک ہلاک،10 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیلو ہوریزنٹے (آئی این پی)برازیل ورلڈکپ کے میزبان شہربیلوہوریزنٹے میں نوتعمیر پل گرگیا۔حادثے میں ایک شخص ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔برازیل میں جاری ورلڈکپ کوارٹرفائنل مرحلے تک پہنچ گیاہے۔میگاایونٹ کے ساتھ تنازعات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ میزبان شہر بیلو ہوریزنٹے میں نوتعمیر پل گرگیا۔حادثے میں ایک شخص ہلاک اور دس زخمی ہوئے ہیں۔ ٹی وی پر دکھائی جانے والی فوٹیج کے مطابق پل گرنے سے ایک مسافر بس کا کچھ حصہ تباہ ہوا۔ جبکہ دوٹرک اورایک کار بھی متاثر ہوئی۔جائے وقوع منیراو¿ سٹیڈیم سے دوکلومیٹر دور ہے۔ جہاں ورلڈکپ کے پانچ میچز کھیلے گئے ،منگل کواسٹیڈیم سیمی فائنل کی میزبانی بھی کریگا۔ بیلو ہوریزنٹے فائر ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان نے متعدد زخمیوں کی تصدیق کی۔لیکن کسی ہلاکت کی تصدیق سے گریز کیا۔ پل ورلڈکپ کیلئے شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے منصوبوں کاحصہ ہے۔جسے مسافر بسوں کے گزرنے کیلئے تعمیر کیا گیاتھا۔